ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / عراق: الرمادی میں پولیس ہیڈ کواٹر پر حملے کی کوشش ناکام دو خود کش بمباروں کو ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے سے قبل ہلاک کردیا گیا

عراق: الرمادی میں پولیس ہیڈ کواٹر پر حملے کی کوشش ناکام دو خود کش بمباروں کو ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے سے قبل ہلاک کردیا گیا

Wed, 03 May 2017 19:59:59  SO Admin   S.O. News Service

بغداد،3مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کی الانبار گورنری کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کل منگل کی شام سیکیورٹی فورسز نے الرمادی شہرکے جنوب میں دہشت گردوں کے دو خود کش حملے ناکام بنا کر بڑی تباہی سے بچالیا۔الانبار پولیس کے ایک ذریعے نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ خود کش جیکٹیں پہنے دو دہشت گردوں نے الملعب کے مقام پر قائم پولیس ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے گھات لگا کر مشتبہ خود کش بمباروں کو پکڑنے کی کوشش کی مگر انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکوں سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے۔پولیس نے خود کش دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ زخمیون کوایک مقامی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔خیال رہے کہ الرمادی شہرمیں خود کش حملے اور بم دھماکے معمول کی بات ہے۔ شدت پسند بارود سے بھری کاروں سے شہر میں دھماکے کرتے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ الرمادی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے کیونکہ داعش ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔ داعش کو موصل، صلاح الدین گورنری اور دیالی میں شکست کا سامنا ہے اور اس کے جنگجو ملک کیدوسرے شہروں میں بم دھماکے کررہے ہیں۔


Share: